شاہ رخ خان کی فلم ’’ ڈان تھری ‘‘کے لئے تیاریاں شروع کردیں

ہفتہ 17 فروری 2018 21:54

شاہ رخ خان کی فلم ’’ ڈان تھری ‘‘کے لئے تیاریاں شروع کردیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) فلم زیرو کی عکسبندی کے بعدشاہ رخ خان نے ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں، فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے سکرپٹ کے 50فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013ئ میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں۔شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 21:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :