مافیا کوئین ’’سپنا دیدی‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ویشال بھردواج نے ممبئی کی مافیا کوئین سپنا دیدی کی زندگی پر بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا، فلم کا نام ’’رانی‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال بھردواج نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا، فلم کا نام ’’رانی‘‘ رکھا گیا ہے۔ فلم میں عرفان خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی عکسبندی مارچ میں شروع کی جائے گی۔ دیپیکا فلم میں سپنا دیدی کا کردار ادا کریں گی جس کے لئے انہوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :