ورون دھون فلم سازکرن جوہر کی نئی فلم ’’رن بھومی‘‘ کا حصہ بن گئے

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم سازکرن جوہر کی نئی فلم ’’رن بھومی‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اداکار ورون دھون کا میری پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’رن بھومی‘‘ کا حصہ بننا خوشی کا باعث ہے۔ فلم کے ہدایتکار ششانک کھیتن ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم 2020ء میں دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :