فلم ’’بلیک میل‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’بلیک میل‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ابھینے دیو کی بلیک کامیڈی فلم’’بلیک میل‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار عرفان خان نے اپنے چہرے کو ایک شاپنگ بیگ سے چھپا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار عرفان خان کے ساتھ کیرتی کولہاڑی، ارونو ڈے سنگھ، اومی ویدیا، انوجا سیٹھ، پرادھومن سنگھ مال اور گج راج رائو شامل ہیں۔ فلم رواں سال 6 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :