فلم ’’ساجن سنگھ رنگروٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسنجھ کی پنجابی فلم ’’ساجن سنگھ رنگروٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پنکج بٹرا کی پنجابی فلم ’’ساجن سنگھ رنگروٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار دلجیت دوسنجھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر مبنی ہے۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار دلجیت دوسنجھ نے آرمی یونیفارم پہن رکھا ہے اور ساتھی سپاہی کو کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسنجھ کے ساتھ سونندا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال 23 مارچ کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :