فلم ’’بلیک میل‘‘ کا ٹریلر 22 فروری کو ریلیز کیا جائے گا

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’بلیک میل‘‘ کا ٹریلر 22 فروری کو ریلیزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ابھینے ڈیو کی بلیک کامیڈی فلم’’بلیک میل‘‘ کے ٹیزر کے دھوم مچانے کے بعد فلم کا ٹریلر 22 فروری کو ریلیزکیا جائے گا جس میں اداکار عرفان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میںکیرتی کولہاڑی، ارونو ڈے سنگھ، اومی ویدیا، انوجا سیٹھ، پرادھومن سنگھ مال اور گج راج رائو بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 6 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :