بھوون اروڑا فلم ’’چمن بہار‘‘ میں جادوگر کا کردار ادا کریں گے

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار بھوون اروڑا فلم ’’چمن بہار ‘‘ میں جادوگر کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار بھوون اروڑا کا کہنا ہے کہ انہیں نئے ہدایتکار اپوروا بڑگیان کی فلم ’’چمن بہار‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے جس میں میرا کردار جادوگر کا ہے جو اپنے فائدے کے لئے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور کہانی یہ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے جو چھتیس گڑھ کے شہر بیلاسپور میں تحصیل لورمی پر مبنی ہے جس کی ثقافت بہت مختلف ہے۔ اداکار بھوون اروڑا اس سے قبل فلم ’’نام شبانہ‘‘، ’’شدھ دیسی رومانس‘‘، ’’ڈیڑھ عشقیا‘‘ اور’’بینک چور‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :