عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے چین میں 750 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

پیر 19 فروری 2018 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے چین کے سینما گھروں میں اپنی ریلیز کے ایک ماہ کے دوران 750 کروڑ روپے جبکہ دنیا بھر سے 900 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم ’’ سیکرٹ سپر سٹار‘‘ نے چین کے سینما گھروں میں چار ہفتوں کے دوران 750 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک قدامت پسند خاندان کی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس کے لئے اسے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 12:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :