آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 19 فروری 2018 13:03

آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچویں یش چوپڑا میموریل ایوارڈ کی تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں گلوکارہ آشا بھوسلے کو فلم انڈسٹری میں 6 دہائیوں سے زائد خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ اور 10 لاکھ روپے کیش انعام سے نوازا گیا،انہوں نے اپنے میوزک کیریئر میں 20 مختلف زبانوں میں 11ہزار سے زائد گانے گائے اس موقع پر فلمساز یش چوپڑا کی بیوی پامیلا چوپڑا ، فلمساز بونی کپور ،ریکھا ، مدھور بھنڈارکر ، گلوکارہ الکا یاگنک ،جیکی شروف ،پرنیتی چوپڑا ،پونم ڈھلون ،پدمنی کوہلپور، ہنی ایرانی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گلوکارہ لتا منگیشکر ، امیتابھ بچن ، ریکھا اور شاہ رخ خان کو ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:03:59

Rlated Stars :