شاہ رخ خان سے فلمسازوں نے فلم’’سلیوٹ ‘‘ کے لئے رابطے بڑھا لئے

پیر 19 فروری 2018 13:03

شاہ رخ خان سے فلمسازوں نے فلم’’سلیوٹ ‘‘ کے لئے رابطے بڑھا لئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان سے فلمسازوں نے پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’’سلیوٹ ‘‘ کے لئے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فلمساز رونی سکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’’سلیوٹ ‘‘ سائن نہیں کی ہے کیونکہ وہ ابھی فلم ’’زیرو ‘‘ پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ،فلم ’’سلیوٹ ‘‘ کے لئے رونی سکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ بات چیت جاری ہے ،میں نے دیگر بہت سے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں لیکن میں نے ابھی تک کسی فلم کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:03:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :