سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا

پیر 19 فروری 2018 13:03

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکرنا چاہتے ہیںکیونکہ یہ دن ان کے لئے بہت خاص دن ہے، اس دن اداکار سنجے دت کی بطور اداکار 1981ء میں پہلی فلم ’’ راکی ‘‘ ریلیزکی گئی جس کے ہدایتکار ان کے والد سنیل دت تھے، یہی وجہ ہے کہ سنجے دت چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے ،فلم میں اداکار رنبیر کپور ، منیشا کوئرالہ ،سونم کپور ، دیا مرزا ، وکی کوشال ، پاریش راول اور کرشمہ تنا شامل ہیں، فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:03:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :