ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے، دیشا پتانی

پیر 19 فروری 2018 13:52

ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے، دیشا پتانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے فلم ’’باغی 2‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار ہے جو 21 فروری کو ریلیزکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم کے لئے اور ٹائیگر شروف کے انرجی لیول کے ساتھ موافق ہونے کے لئے بہت محنت کی ہے کیونکہ ٹائیگر شروف بہت زیادہ محنتی ہیں اور ان کے انرجی لیول کے ساتھ مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔ فلم رواں سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:52:29