فاطمہ ثناء شیخ نے فلم کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا

پیر 19 فروری 2018 15:01

فاطمہ ثناء شیخ نے فلم کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انسٹاگرام پر اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھنویں صاف ہیں۔ فلم کی کہانی 1983ء میں فلپ میڈو ٹیلر کے ناول ’’کنفیشن آف اے ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم کی عکسبندی ممبئی، مراکش اور تھائی لینڈ میں کی جا رہی ہے جبکہ فلم میں اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف اور ششانک اروڑا بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 15:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :