امریکی گلوکارہ ریحانہ30برس کی ہوگئیں

پیر 19 فروری 2018 17:45

امریکی گلوکارہ ریحانہ30برس کی ہوگئیں
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء)عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ 30برس کی ہوگئیں ۔20 فروری 1988 کو پیدا ہونے والی روبن ریحانہ فینٹی نے اپنا کیریئر2004 میں شروع کیا۔اپنے کریئر کی ابتدا کی روداد بیان کرتے ہوئے ریحانہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کبھی ایسی نہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ2004 کو نیو یارک کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہوا اور ریحانہ اسکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے ملاقات کرائی۔ پھر ہونا کیا تھا ہیرے کو تلاش تھی ایک سنگ تراش کی وہ مل گیا ریحانہ کو ایون راجرز کی صورت میں اور اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک کی شام میں اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 17:45:38