نوجوان پاکستانی فنکارہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

پیر 19 فروری 2018 19:37

نوجوان پاکستانی فنکارہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئی، فنکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

نور بی بی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے آج صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔واقعے کا مقدمہ نوربی بی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہیجب کہ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 19:37:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :