سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا

پیر 19 فروری 2018 19:37

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکرنا چاہتے ہیںکیونکہ یہ دن ان کے لئے بہت خاص دن ہے، اس دن اداکار سنجے دت کی بطور اداکار 1981 میں پہلی فلم راکی ریلیزکی گئی جس کے ہدایتکار ان کے والد سنیل دت تھے، یہی وجہ ہے کہ سنجے دت چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیزکیا جائے گا۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے ،فلم میں اداکار رنبیر کپور ، منیشا کوئرالہ ،سونم کپور ، دیا مرزا ، وکی کوشال ، پاریش راول اور کرشمہ تنا شامل ہیں، فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 19:37:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :