زندگی میں مثبت سوچ اپنائیں، انیل کپور

پیر 19 فروری 2018 19:37

زندگی میں مثبت سوچ اپنائیں، انیل کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء)بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ زندگی میں مثبت سوچ اپنائیں اور زندگی میں ہمیشہ اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور نے نئی دہلی میں جیولری سٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے نئی دہلی آرہے ہیں اور انہیں ہمیشہ یہاں آکر بہت خوشی ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے شہر میں ہیں اور یہاں کے لوگوں سے مل کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے ہی لوگوں سے مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد لوگوں کو اپنی فلموں کے ذریعے انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے، میں نے لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے اور انہیں تفریح فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، زندگی میں مثبت سوچ اپنائیں اور زندگی میں ہمیشہ اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 19:37:42