سلمان خان نے ایک اور فلم سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا

پیر 19 فروری 2018 21:19

سلمان خان نے ایک اور فلم سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا۔دبنگ خان نے فلمی دنیا کے کئی اداکاروں اور اداکاراؤں کے کیریئر کو کامیابی کی پٹڑی پر چڑھایا ہے جس میں کترینہ کیف، بوبی دیول، زرین خان سمیت کئی شامل ہیں۔لیکن سلو میاں نے کئی اداکاروں کے کیریئر کو تباہ بھی کیا ہے جس میں ویویک اوبرائے سمیت کئی شامل ہیں۔

سلمان خان کا نشانہ اب بالی وڈ کے مشہور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ بنے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے فلم سے ان کا گیت نکلوادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی قریبی دوست اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اریجیت نے فلم کے لیے ایک ری میکس ورڑن گایا تھا جسے سن کر سلمان نے مسترد کردیا اور فلمساز سے گانے کو نکالنے کی ڈیمانڈ کی جس پر گانے کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

سلمان خان کی خواہش پر ہی وہ گیت اب راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ سے بھی اریجیت سنگھ کی آوازمیں گائے ہوئے گانے نکالنے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں لیکن اس کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 21:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :