فلم’’عیاری‘‘ ریلیز کے تین دنوں میں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ، 11.70کروڑ ہی کما سکی

منگل 20 فروری 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم’’عیاری‘‘ ریلیز کے تین دنوں میں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ،فلم اب تک صرف 11.70کروڑ ہی کما سکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی کی فلم ’’عیاری‘‘ باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے میں ناکام رہی ،فلم نے ریلیز کے پہلے دن 3.36دوسرے دن4.04اور تیسرے دن 4.30کروڑ کمائے ہیں جو مجموعی طور پر 11.70کروڑ ہیں۔ فلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 11:00:06