ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کی وجہ سے فلموں کیلئے وقت نہیں نکال پارہا ‘ وسیم عباس

منگل 20 فروری 2018 12:34

ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کی وجہ سے فلموں کیلئے وقت نہیں نکال پارہا ‘ وسیم عباس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ باوجود خواہش کے فلموں کیلئے وقت نہیں نکال پارہا اور ویسے بھی میرے ہاتھ میں فلم سے زیادہ ٹی وی پر کامیابی کی لکیریں زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلموں میں میرے والد اور چچا نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی مگر مجھے ٹی وی ڈرامہ کے ذریعے پہچان ملی اور اب ہمارے خاندان کی تیسری نسل بھی شوبز میں وارد ہوچکی ہے اور علی ٹی وی پر بڑا اچھا کام کررہا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 12:34:25