فلم انڈسٹری میں شارٹ کٹس کی بجائے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، بھومی پڈنیکر

منگل 20 فروری 2018 13:14

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں رہنے کے لئے شارٹ کٹس اپنانے کی بجائے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ جس میں ان کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبردست ساتھی اداکاروں اور ہدایتکار کے ساتھ فلم ’’سن چڑیا‘‘ بہت سپیشل فلم ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے میری بھرپور محنت کا نتیجہ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب واضح ہو گیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں رہنے کے لئے شارٹ کٹس اپنانے کی بجائے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، سوشانت سنگھ راجپوت بہت محنتی اداکار ہیں جبکہ ہدایتکار ابھیشیک چوبے کے ساتھ کام کرنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :