کرن جوہر کی فلم ’’رن بھومی‘‘ 2020ء میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 13:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’’رن بھومی‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا، فلم 2020ء میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اداکار ورون دھون کا میری پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’رن بھومی‘‘ کا حصہ بننا خوشی کا باعث ہے۔ فلم کے ہدایتکار ششانک کھیتن ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:18:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :