اپنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں، ریچا چڈھا

منگل 20 فروری 2018 13:43

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں سائن کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں سائن کرتی ہیں اور ہمیں یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ سکرپٹ میں جو کہانی ہوتی ہے اسے ویسے ہی سکرین پر نہیں دکھایا جا سکتا۔ اداکارہ ان دنوں دو فلموں پر کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک ’’داس دیو‘‘ اور دوسری ’’3 سٹوریز‘‘ ہے۔ فلم ’’3سٹوریز‘‘ 9 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:43:02