فلم ’’پیڈمین‘‘ کا ریلیز کے 10 روز میں 71.90کروڑ روپے کا بزنس

منگل 20 فروری 2018 13:43

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’پیڈمین‘‘ نے ریلیز کے 10 روز میں 71.90کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آر بلکی کی فلم’’پیڈمین‘‘ 9 فروری کو ریلیزکی گئی جو اب ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 62.87کروڑ اور دوسرے ہفتے میں 9.03 کروڑ جبکہ مجموعی طور پر 10 روز میں 71.90کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :