ریگینا کاساندرا فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘ کا حصہ بن گئیں

منگل 20 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سائوتھ انڈین اداکارہ ریگینا کاساندرا فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائوتھ انڈین اداکارہ ریگینا کاساندرا ہدایتکار شیلے چوپڑا دھر کی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘ کا حصہ بن گئی ہیں جس میں وہ اہم کردار کے لئے سائن کی گئی ہیں۔ فلم میں اداکار راج کمار رائو اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں انیل کپور اور جوہی چاولہ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ ریگینا کاساندرا نے اس سے قبل فلم ’’آنکھیں 2 ‘‘ سائن کی جس پر کام ملتوی کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:04:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :