اداکارہ ثوبیہ خان کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف

ثوبیہ خان نے اس حوالے سے تمام ثبوتوں کے ساتھ پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی

منگل 20 فروری 2018 15:20

اداکارہ ثوبیہ خان کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) اسٹیج اور پشتو فلموں کی نامور اداکارہ ثوبیہ خان کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف جبکہ ثوبیہ خان نے اس حوالے سے تمام ثبوتوں کے ساتھ پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی ہے جس میں دھماکہ آمیز ایس ایم ایس کے سیکرین شارٹ بھی پولیس کودیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور فلم سٹار ثوبیہ خان کی جانب سے تھانہ ستوکتلہ میں دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیازنامی شخص مجھے قتل کر نے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسکے لیے مجھے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ثوبیہ خان نے نیاز نامی شخص کے خلاف ایف آئی اے مین بھی درخواست دے رکھی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ثوبیہ خان نے پولیس اورایف آئی اے کو جو ثبوت دیئے ہیں ان میں ایس ایم ایس اور آڈیو کالز کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :