جو لوگ اپنے پر توجہ دیتے ہیں ان کو دوسروں کی برائیوں کی فروصت نہیں ہوتی‘رابی پیرزادہ

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے میرے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ‘جو لوگ اپنے پر توجہ دیتے ہیں ان کو دوسروں کی برائیوں کی فروصت نہیں ہوتی۔میرانام اور کام ہی میری پہچان ہیں۔آجکل اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہو۔

(جاری ہے)

یہ البم تکمیل کی آخری مراحل میں ہے۔جو جلد لائونچ کررہی ہوں۔ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہاکیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھا تھا۔لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا ۔جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12