ایبٹ آباد میں اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

منگل 20 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد میں اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) مقامی اداکارہ و رقاصہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئیں۔ جب فنکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ ذخم برداشت نہ کرنے کی وجہ سے وہیں دم توڑ گئیں۔نور بی بی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :