پریاپرکاش کے مداحوں میں رنویر سنگھ شامل

منگل 20 فروری 2018 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء)سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش کے مداحوں میں اب بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی شامل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رنویر سنگھ نے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھ ماررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔پریا پرکاش کی اس تصویر کو اب بالی وڈ اداکار بھی کاپی کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں رنویر سنگھ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12