ورون، کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ

منگل 20 فروری 2018 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم 'جڑواں ٹو میں اپنی اداکاری سے فلم کو ہٹ بنانیوالے اداکار ورون دھون اب اگلی فلم کرن جوہر کیساتھ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ پر ورون کو اپنی نئی فلم ' رانبھومی ' میں کاسٹ کرنے کی خبر دی ہے۔یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائیگی۔واضح ہوکہ کرن جوہر نے اپنی فلم ' اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ورون دھون کو بالی وڈ میں متعارف کروایا تھا۔ فلم نے جہاں بہترین بزنس کیا وہیں انڈسٹری کو تین نئے چہرے ملے جن میں ورون، عالیہ اور سدھارتھ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :