فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل ’’انڈین2‘‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ اجے دیوگن کے نام پر غور

بدھ 21 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل ’’انڈین2‘‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ اجے دیوگن کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 1996ء میں ریلیز کی جانے والی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں کمل ہاسن کے ساتھ اجے دیوگن کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر اجے دیوگن فلم کی کاسٹ کا حصہ بنتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کمل ہاسن اور اجے دیوگن پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں اجے دیوگن پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :