ْبے شمار فلموں میں کام کی پیشکش ہو چکی مگر ابھی ٹی وی ڈراموں میں بہت مصروف ہوں ‘ فضاء علی

رشتے اور دوستی اس وقت تک مضبوط رہتی ہے جب تک ایک دوسرے پر اعتماد ہو‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ رشتے اور دوستی اس وقت تک مضبوط رہتی ہے جب تک ایک دوسرے پر اعتماد ہو ، میں نے اپنی زندگی میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے مگر اب میں بہت محتاط ہوچکی ہوں اور ہر کام کرنے سے پہلے گھروالوں کے ساتھ قریبی دوستوں سے بھی مشورہ ضرور کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے مگر میں خود ہی ابھی فلموں میں کام کرنا نہیں چاہتی کیونکہ میں زیادہ تر کام ٹی وی ڈراموں میں کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں مگر آج بھی ایسا رول کرنے کی خواہش مند ہوں جو میر لئے چیلنج ہو کیونکہ مشکل کردار کرتے ہوئے مجھے زیادہ مزہ آتا ہے ۔

فضا علی نے کہا کہ میری کراچی میں تین ڈرامہ سیریلز تکمیل کے مراحل میں ہیں اور جلد میرے پرستار مجھے ٹی وی پر بہترین کردار میں دیکھیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ شوبز کے ساتھ گھریلو امور انجام دینا مشکل ہوتا ہے مگر ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنا شیڈول بنا لیں تو پھر زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 12:14:50