فلم ’’دہلی۔ 6 ‘‘ میں سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں تھا، سونم

بدھ 21 فروری 2018 12:41

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’دہلی۔ 6 ‘‘ میں اپنے سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر پر گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک یاد ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کل کی بات ہے ، فلم میں اپنے سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘پر ڈانس کرناجیسا آسان نظر آرہا تھا ویسا بلکل بھی نہیں تھا بلکہ یہ بہت مشکل تھا۔ اداکارہ سونم کپور فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ ،’’ سنجو‘‘ اور ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 12:41:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :