لکس اسٹائل ایوارڈ ; جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چُومنے کی کوشش، تنقید کا نشانہ بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 14:01

لکس اسٹائل ایوارڈ ; جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چُومنے کی کوشش، تنقید کا نشانہ بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء): صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ روز لکس اسٹائل ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز کے ستاروں نے شرکت کی ۔ اس ایوارڈ کی تقریب میں ایک منظر جو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر صارفین کو ناگوار گزرا وہ سینئیر اداکار جاوید شیخ کا فلمسٹار ماہرہ خان کے گال کو چُومنے کی کوشش کرنا تھا۔ ماہرہ خان اسٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو اسٹیج پر موجود جاوید شیخ سے بھی ملیں، جاوید شیخ نے ان کے گال چُومنے کی کوشش تو کی لیکن ماہرہ خان نے اپنا چہرہ دوسری طرف کرلیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف کو تو جاوید شیخ کی اس حرکت پر خاصی حیرت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا آج کا دن بُرا گزر رہا ہے تو ایک مرتبہ جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال چُومنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ ویڈیو دیکھ لیں۔

  ایمن نامی صارف نے کہا کہ پہلے تو مجھے لگا شاید جاوید شیخ ماہرہ خان کا ماتھا چومنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب غور سے دیکھا تو۔۔ حد ہی ہو گئی۔
کچھ صارفین نے تو ویڈیوز پوسٹ کر کے جاوید شیخ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جاوید شیخ نے ہوائی فائرنگ کی۔
فیضان ناممی ٹویٹر صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ جاوید شیخ خواتین کی کتنی عزت کرتے ہیں۔

  جبکہ ایک ٹویٹر صارف نے تو جاوید شیخ کو شکتی کپور ہی کہہ ڈالا۔
ٹویٹر پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ کی اس کوشش پر ماہرہ خان کا دوسری جانب جھُک جانا ہی جاوید شیخ کے لیے کافی ہے ۔ انہیں ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 14:01:38