پی ایس ایل تھری ، مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب

بدھ 21 فروری 2018 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اداکارہ مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب اداکارہ نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن آج بروز جمعرات 22 فروری سے شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 15:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :