خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں‘ پرفارمرمکھناں علی

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) اداکارہ و پرفارمرمکھناں علی نے کہا ہے کہ خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں مکھناں علی نے کہا کہ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیںکیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں مکھناں علی نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10