ماورا حسین کی لکس اسٹائل ایوارڈ میں اینٹری

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب جاری ہے، ماورا حسین بھی اپنی بہن عٴْرویٰ کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جہاں ہر طرف ستاروں کی بہار نظر آئی، معروف اداکارہ ماورا حسین بھی خوبصورت لباس پہنے تقریب کی رونق بڑھانے پہنچ گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماوریٰ حسین نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں، انہیں کسی بھی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا تاہم وہ اپنی بہن عروا حسین کو سپورٹ کررہی ہیں۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی کیٹیگریز میں فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن انڈسٹریز شامل ہیں جس میں بہترین خدمات پر ایوارڈز دیئے جائیں گے، تقریب میں ملک کے نامور فنکار، گلوکار، فیشن ڈیزائنر اور تکنیکی شخصیات شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10