’’مدینے جان نوں دل کردا‘‘نعت خواںاستادارشاداحمدانصاری کے نئے البم کی ریکارڈنگ شروع

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء)معروف نعت خواں استادارشاداحمدانصاری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے اپنے نئے نعتیہ البم’’مدینے جان نوں دل کردا‘‘کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے،استاد ارشاداحمدانصاری نے نعتیہ البم کے لئے کلام معروف شعراء کرام ایم اے تبسم،ریاض علی آرزو،عمران پروانہ سے لکھوایا ہے،اس البم کی ریکارڈنگ مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں کی جارہی ہے،مکمل ہونے کے بعد اس نعتیہ البم کی ویڈیو بنائی جائے گی،یہ نعتیہ البم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ریلیزکیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10