پی ایس ایل 3مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب

بدھ 21 فروری 2018 18:25

پی ایس ایل 3مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اداکارہ مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب اداکارہ نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ ۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 18:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :