ملکہ برطانیہ نے پہلی بار لندن فیشن ویک میں شرکت کرکے سب کوحیران کردیا

بدھ 21 فروری 2018 19:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) لندن فیشن ویک کے آخری روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ فیشن شو میں شرکت کی اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا ،ْ تقریب میں وہ ووگ کی چیف ایڈیٹر ڈیم اینا ونٹور کے ساتھ بیٹھیں۔شو کے دوران انہوں نے برطانوی ڈیزائنر رچرڈ کوئن کی کلیکشن دیکھی، جس کے بعد ڈیزائنر کو ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ دیا۔بی بی سی کے مطابق ڈیزائنر رچرڈ کوئن کو یہ ایوارڈ ملبوسات میں بولڈ پرنٹ پر مہارت دکھانے پر نوازا گیا ،ْفیشن شو کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 19:04:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :