شوبز میں ہر آنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتاہے‘سارہ لورین

بدھ 21 فروری 2018 20:01

شوبز میں ہر آنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتاہے‘سارہ لورین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) فلم سٹار سارہ لورین نے کہا ہے کہ شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہر آنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتاہے‘ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اور آگیبڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لیے بہت آئیڈیلہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سارہ لورین نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچا دیا اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک شوزمیں پرفارم کیا ان تینوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمے داری کا احساس ہوا جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 20:01:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :