بچپن سے ہی ایکشن ہیرو بننے کی خواہش تھی، ٹائیگر شروف

جمعرات 22 فروری 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی ایکشن ہیرو بننے کی خواہش تھی جو فلم ’’باغی2‘‘ کی وجہ سے پوری ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف نے میں بچپن سے ہی ایکشن ہیرو بننے کے لئے تیاریاں کرتا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر ایکشن ہیرو بنوں ، یہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرا خواب اور میرا جنون تھا اور میں اپنے استاد ماسٹر شفوجی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کی تربیت دی۔ فلم ’’باغی2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے ساتھ دیشا پتانی ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار احمد خان اور پروڈیوسر ساجد نادیادوالا ہیں ۔ فلم30مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 11:20:05