فلم ’’عیاری‘‘ ریلیز کے پانچ دنوں میں صرف14.45کروڑ ہی کما سکی

جمعرات 22 فروری 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’عیاری‘‘ ریلیز کے پانچ دنوں میں صرف14.45کروڑ ہی کما سکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی کی فلم ’’عیاری‘‘ نے ریلیز کے پانچ دنوں میں 14.45کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی نے آرمی آ فیسر کا کردار ادا کیا ، فلم کی دیگر کاسٹ میں پوجا چوپڑا، نصیر الدین شاہ، عادل حسین، انوپم کھیر اور جوہی بابر شامل ہیں ۔ فلم کے رومینٹک گانے ’’لے ڈوبا‘‘ اور ’’یاد ہے‘‘ شائقین میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :