عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے ،ْ مریم نواز

تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں ،ْ میڈیا سے با ت چیت عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے

جمعرات 22 فروری 2018 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے متعلق کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے ،ْاس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا، فیصلہ نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ہوگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کیساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کا عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا ،ْ کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں ،ْ انتظار ہے لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 12:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :