آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں ‘ بشریٰ انصاری

جمعرات 22 فروری 2018 12:50

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ک دل کے معاملے میں بالکل آئینے کی مانند ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہو،مجھے منافقت نہیں آتی اور منافق لوگوں سے چڑ کھاتی ہوں ۔

اپنی صاف گوئی کواپنی خوبی سمجھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انسان جیسا اندر سے ہو ایسا ہی باہر سے بھی ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمار ا ٹی وی ڈرامہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں بہت آگے ہے اور اس روایت کو پی ٹی وی سے لیکر پرائیویٹ چینلز نے بھی آگے بڑھایا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام تک آنے کے لئے جس طرح انتھک محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا لیکن اس کے ساتھ میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی ۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 12:50:07