فلمی صنعت کی بحالی کیلئے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے ، اداکارہ ثناء

جمعرات 22 فروری 2018 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اداکارہ وماڈل ثنا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی اورترقی کیلیے حکومت کوبہترین اقدامات کرنے چاہئیں اور فلمی صنعت کیلیے خصوصی پیکج ہونے چاہئیں۔ثنا نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تواس وقت پاکستانی فلموںکا کاروبارعروج پرتھا لیکن جدید ٹیکنالوجی اور حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی سپورٹ نہیں تھی لیکن آج ہماری فلم انڈسٹری ایک مرتبہ اپنے پیروں پرکھڑی ہونے جارہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر اورفنانسرز اب فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، جس سے ویرانیوں میں کمی آئی ہے مگریہ بحالی اوربہتری اس وقت مکمل طورپراثرانداز نہیں ہوگی جب تک حکومتی سطح پرفلمی صنعت کیلیے خصوصی پیکج نہ ملے۔

(جاری ہے)

ثنا نے کہا کہ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کوحکومت کا مکمل تعاون حاصل رہتا ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی بات کریں تووہاں فلم میکنگ کیلیے بہت سی مراعات دی جاتی ہیں، جبکہ ہمارے ہاں تواعلی سول ایوارڈ یافتہ فنکاروں کیلیے بھی کسی قسم کی مراعات نہیں رکھی جاتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کوئی یہ بات نہیں سوچتا کہ ایک فنکارکن مسائل سے دوچارہے، وہ لوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے کیلیے ان تھک محنت کرتا ہے، مگراس کے مسائل کوحل کرنے کیلیے کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا۔۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 14:34:31