گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے نئے گانے ’’مجھے رنگ دے‘‘کی ویڈیو ریکاڈنگ مکمل کرادی

دوران شوٹنگ میک اپ آرٹس شاہد چٹا کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا

جمعرات 22 فروری 2018 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے نئے گانے ’’مجھے رنگ دے‘‘کی ویڈیو ریکاڈنگ مکمل کرادی۔گانے کی شوٹنگ نتھیاںگلی ،ہنزہ اور جیل عطا آباد میں کی گئی۔دوران شوٹنگ میک اپ آرٹس شاہد چٹا کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر سنگر راحت فتح علی،کو سنگر سنبل خان،ارباز خان ،نگار حسین سمیت موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے گلوکار راحت فتح علی نے کہا میری ٹیم اور شوبز انڈسٹری کے لوگ خصوصا میرے سیٹ پر کام کرنے والے افرادمیری فیملی کی طرح ہیں ان کی خوشیوں میں شامل ہو کر مجھے اچھا لگتا ہے۔کیونکہ میری اصل کامیابی کا راز یہی لوگ ہیں جن کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہو ا ہے۔مجھے دنیا میں کسی جگہ اتنا سکون نہیں ملتا جتنا اپنی سر زمین پر پہنچ کر ملتا ہے۔کیونکہ یہاں کے لوگ میں جان اور پہچان ہیں۔ان سے جو پیار ملتا ہے وہ دنیا میں کہی بھی نہیں ملتا۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 15:49:52