کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی مگر میں بھی اصولوں پر ڈٹ جاتی ہوں ‘فلم سٹار ثوبیہ خان

جمعرات 22 فروری 2018 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء)فلم سٹار ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی مگر میں بھی اصولوں پر ڈٹ جاتی ہوں ‘مجھے دھمکیاں دینے والے میرے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے میں ان کا بھر پور مقابلہ کر وں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثوبیہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ لوگوں کو عزت اور احترام دیا ہے مگر بد قسمتی ہے کہ دنیا کے اس ماحول میں کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی اور وہ بے شر می کی حد یں پار کر دیتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملتا اور ہم جیسے لوگ مخالفین کی تمام سازشوں کے باوجود کامیاب ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 15:49:52