ہالی وڈ فلم ورلڈ وار 4 کا پہلا ٹریلر جاری

جمعرات 22 فروری 2018 21:52

ہالی وڈ فلم ورلڈ وار 4 کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) ہالی وڈ فلم ورلڈ وار 4 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار اے کے سٹروم کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ورلڈ وار 4 کا 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چوتھی جنگ عظیم میں کون کون سے تباہی کن ہتھیار استعمال ہوں گے اور ایٹمی ہتھیاروں سے کیا کیا تباہی آئے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں مورگن براڈلے ،گراہم ونسینٹ ،کیلون ٹیلر ،کیمپبل روسل اور ڈیریک گڈ شامل ہیں۔ فلم رواں سال 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 21:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :