فلم سیکرٹ سپر سٹار کی چین میں زیادہ کامیاب کی امید نہیں تھی، کرن رائو

جمعرات 22 فروری 2018 21:52

فلم سیکرٹ سپر سٹار کی چین میں زیادہ کامیاب کی امید نہیں تھی، کرن رائو
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر کرن رائو نے کہا ہے کہ انہیں بلکل امید نہیں تھی کہ ان کی فلمسیکرٹ سپر سٹار چین میں اتنی زیادہ کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن رائو نے فلم سیکرٹ سپرسٹار کی کامیابی پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلکل توقع نہیں تھی کہ فلم کو چین میں اتنی کامیابی ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ فلم نے 759کروڑ کا بزنس کیا ہے جس سے وہ بہت خوش ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اداکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس دوران اسے پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان اور زائرہ وسیم شامل ہیں ۔۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 21:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :